سینیٹرفیصل جاویدکی ڈیمز کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم کی امریکی شہروں میں زبردست پذیرائی

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈیمز کیلئے لگ بھگ ساڑھے 8 ارب کے عطیات جمع ہوچکے ہیں۔دل کھول کر عطیات دینے پر اہل وطن کوسلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار بھرپور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیمز فنڈ کیلئے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے، سینٹر فیصل جاوید اس سلسلہ میں امریکا کے دورے پر ہیں اور ان کی اس مہم کی زبردست پذیرائی ہورہی ہے