APP91-07 ISLAMABAD: December 07 - President Dr Arif Alvi addressing the ceremony of National Voters’ Day at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، ہمیں الیکشن کمیشن کو اس قدر مضبوط بنانا ہو گا کہ نگران حکومتوں کی ضرورت نہ رہے اور سسٹم آگے بڑھتا رہے، ووٹرز بالخصوص خواتین کو انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ضروری استعمال کرنا چاہیے، ان کا جمہوری اقدار کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، ہم اس بنیاد کو جتنا مضبوط بنائیں گے اتنی ہی جمہوریت مستحکم ہو گی اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایوان صدر میں ووٹرز کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔