APP49-06 ISLAMABAD: December 06 - President Dr. Arif Alvi addressing the ceremony in connection with Universal Children Day organized by Pakistan Bait-Ul-Mal. APP

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت اور ذرائع ابلاغ سمیت معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں جبکہ یکساں مواقع کی فراہمی کے ذریعے یتیم اور نادار بچوں کی بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔