وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیرمین وانگ یندان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے شعبہ میں شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیرمین وانگ یندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی