وزیراعظم عمران خان کی ماڈل ٹاﺅن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن کیس میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس بات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاو¿ن کیس میں نئی جے آئی ٹی کے قیام کے سلسلے میں حکومت کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔