وزیراعظم عمران خان کی یاسر شاہ کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی کھلاڑی کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے اور نہایت تیزی سے صرف 33 میچوں میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یاسر شاہ نے گزشتہ ہفتے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لینے کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ عمران خان نے یاسر شاہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیا ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔