وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یاسر شاہ کو 200 وکٹس مکمل کرنے، 82 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 200 وکٹس مکمل کرنے اور82 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔