اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پٹرولیم مصنوعات کی ملک میں درآمد کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فناس، اقتصادی امور اور پٹرولیم ڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف پٹرولیم مصنوعات کی ملک میں درآمد کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی جانب سے سہولیات بھی زیرغور لائی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جولائی 2018 سے تین سال کے عرصہ پر محیط 4.5 ارب ڈالر کی سہولت سے مکمل استفادہ یقینی بنایا جائے گا۔