وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔