پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 18دسمبر کو ہوگا

لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 18دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔چھٹی ٹیم کی نیلامی کے لئے فارم 14دسمبر تک دستیاب ہونگے جو 18دسمبر تک جمع کروانا ہو نگے، پی سی بی ترجمان کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہہ پہر کوکیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشےں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھیں۔