پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جمعرات کو سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔