یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹوں کو 82 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

ابوظہبی۔ 06 دسمبر (اے پی پی) مایہ ناز پاکستانی سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یاسر شاہ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔