اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔ جمعرات کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13500کیوسک اور اخرج 3000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4600 کیوسک اور اخراج4600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6100کیوسک اور اخراج5000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6600کیوسک اور اخراج6600کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1428.92 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.775 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1110.55 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.569 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 641.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.053 ملین ایکڑ فٹ ہے۔