اپوزیشن کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا،اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازعہ نہ بنائیں۔جمعہ کووزیر اطلاعات و نشریات نے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہاکہ علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔