اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سپارکو کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک تین ارب 11 کروڑروپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں جبکہ غیرملکی امداد کی مد سے دو ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان ریموٹ سین سینگ سیٹلائٹ کراچی ، لاہوراور اسلام آباد کیلئے 41کروڑ 34 لاکھ ، گلگت بلتستان میں ریسرچ سینٹر کیلئے 8کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔