APP52-09 KARACHI: February 9 - President of Pakistan Dr. Arif Alvi addressing the 8th International Maritime Conference during Multinational Exercise Aman 19. APP

اسلام آباد/کراچی۔ 9 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے،ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر ہے، بحرہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت ہفتہ کو بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔میری ٹائم کانفرنس تین روز تک کراچی میں جاری رہے گی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔صدر مملکت سے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشق امن میں تمام ممالک ‘امن کے لیے متحد’ کے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔پاک بحریہ نے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔