اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) جنوری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 25.06 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات 5 کروڑ97 لاکھ 71ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جنوری 2018ءکے دوران 7 کروڑ 97 لاکھ 59 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنووری 2019ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں ایک کروڑ 99 لاکھ 88 ہزار ڈالر یعنی 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔