APP29-11 ISLAMABAD: February 11 - US Ambassador to Pakistan Mr. Paul Jones calls on Federal Minister for Water Resources, Faisal Vawda. APP

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے امریکی سفیر پال جونز نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور آبی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے امریکی سفیر کو تحریک انصاف حکومت کے وژن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے بہترین وقت ہے، عمران خان حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ فیصل واوڈا نے تعاون پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستان میں پانی کے ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیم فنڈ میں قوم نے دل کھول کر عطیات دیئے ہیں جو حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔