APP77-11 KARACHI: February 11 – Group photo Minister of Defence Mr.Pervez Khattak and Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi with the Speakers of the final session of 8th international Maritime conference held during Multinational Exercise Aman 19. APP

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری مشق امن 2019ءکے تحت بین الاقومی میری ٹائم کانفرنس کا تیسرے روز اختتامی سیشن پیر کو منعقد ہوا، کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں 46 ممالک کی فورسز کے شرکاءنے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ میری ٹائم خطرات اور ابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کریگی۔ میری ٹائم سیکٹر کی آگہی اجاگر کرنے کے لیے وزیر دفاع نے پاکستان نیوی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔