راولپنڈی ۔ 11 فروری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کو سراہا اور کہا کہ پر امن ماحول کی وجہ سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔