دبئی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ہنری نیکولز 2 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے، روز ٹیلر شاندار ڈبل سنچری بنانے کے بعد 11 درجے ترقی پا کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، بائولرز میں نیل واگنر 6 درجے چھلانگ لگا کر ٹاپ رینکڈ کیوی بائولر بن گئے، ٹرینٹ بولٹ ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔ بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، ولیمسن دوسرے، پوجارا تیسرے اور سٹیون سمتھ چوتھے نمبر پر ہیں، ہنری نیکولز نے 2 درجے ترقی پا کر پانچویں پوزیشن سنبھال لی، جوروٹ ایک درجہ گر کر چھٹے نمبر پر چلے گئے، روز ٹیلر دوسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنا کر 11 درجے ترقی پا کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے