امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 27 مارچ (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکا میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1313.82 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1315 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 6 فیصد کم ہوکر 1313.82 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1313.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1317.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1317.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔