اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) رشکئی اقتصادی زون منصوبے سے50 ہزارسے زیادہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، یہ منصوبہ ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن کی خاطر خواہ معاونت بھی کرے گا۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن اور اس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون پر تیز رفتاری سے کام شروع کرنے کیلئے تمام تر معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ حکام کے مطابق رشکئی صوصوبہ خیبر پختونخوا کا وسط ہے اور موٹروے سے منسلک ہے اس لئے یہ منصوبہ پورے صوبے کے لئے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور یہاں سے صوبے کے دیگر علاقوں کے لئے روزگار اور صنعتی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔