کیپ ٹاون ۔ 15 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیل سٹین نے کہا کہ وہ سری لنکن ٹیم کے خلاف سیریز سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکن ٹیم کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ سٹین نے کہا کہ مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف لگاتارچار میچ جیتنے کے باوجود پانچویں اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے اور میچ میں کامیابی کے لئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے ہفتہ کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔