اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ مسجد میں حملہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ مسجد میں حملے کی خبر حیران کن اور رنجیدہ کرنے والی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اﷲ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے کہاکہ نفرت کے آغاز کے بعد اس کا اختتام بہت مشکل ہوتا ہے۔