لندن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں (کل) جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، آرام کا دن ہے۔ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں آج جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ جمعہ کو پہلا میچ ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ڈرہم شائر اور لیسسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ہمپشائر اور گلامورگن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، چوتھے میچ میں نوٹنگھم شائر اور لنکا شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، ٹورنامنٹ کا کل کا پانچواں میچ میں وارویک شائر اور یارک شائر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی، چھٹا میچ ایسکس اور مڈل سکس کے درمیان کھیلا جائے گا، ساتواں میچ سمرسٹ اور کینٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آٹھواں اور آخری میچ سسیکس اور سرے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے جس میں دو نارتھ اور سائوتھ گروپ شامل ہیں، دونوں گروپوں میں نو، نو ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی ہوگی۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔