اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) مارچ 2019ء کے اختتام پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 66.14 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ مارچ کے دوران ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 2.104 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری2019ء کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد156.92 ملین تھی جو مارچ2019ء کے اختتام پر2 ملین سے زائد کے اضافہ سے 159.024 ملین صارفین تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 6 کروڑ61 لاکھ40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔