وزیراعظم عمران خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ایران کے صدر کی دعوت پر 21 اپریل سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ یہ ان کا ایران کا پہلا دورہ ہوگا۔