اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے برٹش امریکن ٹوبیکو (بی اے ٹی) کے ریجنل ڈائریکٹرایشیا بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ گوائے میلڈرم نے منگل کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی اور دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے سپریم کور ٹ اور وزیر اعظم کے فنڈز کے لئے 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے بھی وزیر اعظم کے شیلٹر ہوم منصوبے کے حوالے سے 2 کروڑ روپے کے عطیات کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈیم فنڈ اور شیلٹر ہوم منصوبے کے لئے عطیات کو سراہا۔