راولپنڈی۔15 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔امام کعبہ نے ملاقات کے دوران خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا کے اندر بہت بڑا مقام ہے۔