اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن میں ترقیاتی پروگراموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 40کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب ایک کروڑ11 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے حکومت نے نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے لئے 73 لاکھ، راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائیناکالوجی ہسپتال کے قیام کے لئے 40 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔