لاہور۔20 مئی(اے پی پی )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ قومی ٹیم افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24 مئی کو برسٹل جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26 مئی کو کارڈیف میں کھیلے گی۔31 مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج ، تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل ، چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹاﺅنٹن، پانچواں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ، چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجباسٹن،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں 5جولائی کو کھیلے گی۔