غزہ ۔ 15مئی (اے پی پی) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف اور فلسطین میں قطر کے سفیر نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ میں حالیہ جنگ کے بعد امن وامان کی صورت حال اور علاقے میں انسانی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں کا غزہ میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں قطری حکومت نے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے عوام کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم غزہ کے جنگ زدہ شہریوں کی بحالی پر صرف کی جائے گی۔