اقوام متحدہ کی اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کی زندگی بارے رپورٹ جاری

اقوام متحدہ۔ 16مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ دو سال میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کے بارے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ میں مغربی ایشیا اقتصادی و سماجی کمیشن کی جانب سے اسرائیل کے غزہ کے گئے حصار اور اس سے فلسطینی خواتین اور بچیوں کی زندگی پر ہونے والے مہلک اثرات کے باے جاری کئے گئے اعداد و شمار سے استفادہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گھروں سے ذبردستی بے دخلیوں اور انکے گھروں کے انہدام نے بھی فلسطینی خواتین اور بچیوں کے ذہنوں پر بہت تلخ اثرات مرتب کئے ہیں۔ رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اسرائیلی حصار سے اس خطے میں زندگی بری طرح متاثر ہوئی اور اشیائے خوردونوش کے حصول میں مشکلات ، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور ایسے کئی مسائل نے فلسطینی خواتین کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ فلسطینی خواتین میں بے روز گاری کی شرح 78فیصد تک پہنچ گئی ہے۔