لاہور۔21 مئی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے ۔ وہ اگلے ماہ کے وسط تک انگلینڈ میں قیام کریں گے اور پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران بلے بازوں کو بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے ٹپس دینے کے علاوہ پلیئنگ الیون کے انتخاب میں ٹیم مینجمنٹ کی مدد کریں گے ۔ پی سی بی نے انضمام الحق کی انگلینڈ روانگی کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹپس دینے کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے تجربہ کی بنیاد پر مشورہ دے سکتے ہیں ۔