اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں رمضان المبارک کے دوران عوام کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کیلئے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کو فراخ دلی سے عطیات دیں گے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اب شوکت خانم ہسپتال کیلئے چیلنج اور بڑھ گیا ہے کیونکہ لاہور کے بعد اب پشاور میں بھی غریب مریضوں کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے لہٰذا امید ہے کہ اس رمضان میں لوگ دل کھول کر ہسپتال کیلئے عطیات دیں گے۔