اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال فنڈریزنگ تقریب میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال فنڈ ریزنگ افطار میں ڈونرز کا شکر گزار ہوں جہاں ریکارڈ 20 کروڑ روپے جمع کئے گئے۔