وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ، سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا

اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔