اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،,جو کینسر کے باعث وفات پا گئیں ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے آصف علی اوران کے خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔