اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاکستان نے مکہ پر حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنانے پر چاق و چوبند بہادر سعودی افواج کو سراہا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ سلطنت کی سلامتی کو لاحق ہونے والے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان سعودی عرب کی حمایت کرے گا۔