اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔