نیویارک۔ 15مئی (اے پی پی) معروف فانسیسی مصور کلاڈ مونٹ کی ”میولز” سیریز کی ایک پینٹنگ نیویارک میں ریکارڈ 110.7ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی۔فرنچ امریشنسٹ ماسٹر کہالئے جانے والے کلاڈ مونٹ کی پینٹنگ سوتھبی آکشن ہائوس نے نیلام کی اور ان کے مطابق اس فن پارے کی قیمت فروخت اندازے سے 10 گنا زیادہ اور گزشتہ ریکارڈ سے 44 سے زیادہ میں ہوئی ہے۔ ایک کھیت میں رکھے بھوسے کے ڈھیروں کی یہ پینٹنگ مونٹ کی ”میولز ” نامی سیریز کی پینٹنگز میں سے ایک ہے جو انھوں نے 1890سے 1891کے دوران فرانس کے مقام گیورنی میں اپنے گھر میں موسم سرما میں پینٹ کی تھیں۔ان تصویروں میں مونٹ نے ایک ہی مقام کو دن کے مختلف موسموں اور اوقات میں دکھایا تھا،نیلام ہونے والی پینٹنگ میں سورج کو بھوسے کے ڈھیر کے پیچھے سے طلوع ہوتے دکھایا گیا۔ان تمام تصاویر یا پینٹنگ کی خوبصورتی دن کے مختلف اوقات میں کھیتوں میں رکھے بھوسے کے ڈھیروں پر پڑنے والی روشنی اور ان پر موسم کے اثرات پڑنے کا تاثر ہے ۔اس سے قبل اس سیریز کی ایک پینٹنگ نومبر 2016 میں 81.4 ملین ڈالر میں فروخت ہو چکی ہے۔حالیہ پینٹنگ فروخت کرنے والے نامعلوم فرد نے یہ پینٹگ 1986 میں صرف 2.5 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔