برسٹل ۔ 12 جون (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں بارش کے باعث زیادہ میچز کے منسوخ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک 16 میچز میں سے تین میچز بارش کی نذر ہو چکے ہیں جو کہ کسی بھی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ میگا ٹورنامنٹ میں اب تک جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، پاکستان اور سری لنکا اور سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے ہیں۔ تین میں سے دو میچز میں ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔