بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی) امریکیوزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوئس میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوبارہ کہا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے انفارمیشن سکیورٹی کو یقینی بنانامشکل ہے۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا چینی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے برابر ہے. جب تک ہواوے کی مواصلاتی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، رازداری اور ڈیٹا کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ان باتوں کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے بارے میں مائیک پومپیو کی باتیں سب جھوٹ اور مغالطوں سے بھری ہیں۔