کوالالمپور ۔ 11 جون (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1.7 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی بیرونی طلب میں کمی اور شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا آئل کے نرخ کم ہونا ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 1.7 فیصد کم ہوکر 1994 رنگٹ (479.10 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔