اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے پیر کو وزیر اعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔