پیرس ۔ 12 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تارہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین سٹار نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ریکارڈ 12ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی، کیرن خچانووف اور فابیو فوگنینی کی ٹاپ ٹین میں انٹری ہوئی ہے، فرنچ اوپن چیمپئن ایشلی بارٹی 6 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔ سیمونا ہالپ 5 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلی گئیں۔ جوہانا کونتا کی دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے، سرینا ولیمز ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئیں۔ انٹرنیشنل ٹینس کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ کے تحت سربیا کے نوویک جوکووچ بدستور سرفہرست ہیں۔