بیجنگ ۔ 13 جون (اے پی پی) جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کموڈٹی ایکسپو اور سرمایہ کاری میلے کا چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے صدرمقام کھون مینگ میں افتتاح ہوا۔صوبہ یون نان کے سربراہان ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے آئے مہمانوں اور عالمی تنظیموں کے رہنماوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ میلے میں 17نمائشی ہال قائم کئے گئے ہیں۔74 ممالک، علاقے اور بین الاقوامی تنظیمیں میلے میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ میلے کے دوران “چین جنوبی ایشیا تعاون فورم”،”چین-جنوبی ایشیا تجارتی فورم”،”جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا تعلیمی فورم” اور” جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ثقافتی ویک” سمیت سلسلہ وار سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔