دولت مشترکہ کے وزراءخارجہ کا 19واں اجلاس 10جولائی کو برطانیہ میں منعقد ہوگا

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) دولت مشترکہ کے وزراءخارجہ کا 19واں اجلاس 10جولائی کو برطانیہ میں منعقد ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔دولت مشترکہ 53ملکوں کا گروپ ہے جو سابق برطانوی سلطنت کے علاقے تھے ان میں بھارت بھی شامل ہے۔اجلاس میں بھارت بھی شرکت کر یگا تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اجلاس میں پاک بھارت وزراءخارجہ کے مابین ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔برطانیہ دولت مشترکہ کے انیسویں اجلاس کی صدارت کریگا۔