- Advertisement -
ہرارے ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن ہے، بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا کر مجموعی طور پر 411 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی اور ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، گونارتنے 16 اور دلروون پریرا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دیمتھ کرونارتنے 110 اور ڈی سلوا 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ منگل کو میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 5 رنز بغیر کسی نقصان اپنی دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 1 اور کوشل سلوا 3 رنز پر کھیل رہے تھے
- Advertisement -